شمالی افریقا کے ملک الجزائر میں جمہوریت پسند تحریک کی کوریج کرنے کی پاداش میں صحافی کو جیل ہوگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر، صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز سے وابستہ سینئر صحافی خالد درارینی نے گزشتہ سال ملک میں چلنے والی جمہویت نواز تحریک کی کوریج میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
ان پر ‘قومی اتحاد کو خطرے میں ڈالنے’ اور غیر مسلح اجتماع کو ‘اکسانے’ کا الزام عائد کر کے گزشتہ سال مارز میں گرفتار کیا گیا اور مقدمہ چلایا گیا۔
ایک سال سے زائد عرصہ اسیری میں الزامات کا سامنہ کرنے والے صحافی کو عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
خالد درارینی کو عدالت نے 50 ہزار دینا (400 امریکی ڈالرز) جرمانہ بھی کیا ہے۔ٹرائل کے دوران ویڈیو کانفرنس پر ہونے والی سماعت میں متعدد بار صحافی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ وہ آزادنہ صحافی کی حیثیت سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

