English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو سال سے علاقے میں گندا پانی سپلائی کیا  جارہا ہے، حکام توجہ دیں، شفیق چانڈیو

القمر

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) میہڑ کے علاقے فرید آباد کے رہائشی افراد نے علاقے میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس موقع پر شفیق چانڈیو، رضوان چانڈیو،ودیگر نے کہاکہ گزشتہ دو سال سے ہمارے علاقے میں گندا پانی سپلائی کیا جارہا ہے جس کے باعث علاقہ مکین مختلف امرا ض کا شکار ہورہے ہیں۔ علاقے میں موجودہ اسکول انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے، منتخب نمائندے نہ تو مزید اسکول کھول کے لیے تیار ہیں نہ ہی اسکول کی مرمت کرائی جارہی ہے، بچے تعلیم سے محروم ہیں، سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں۔ انہوںنے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ علاقے کے مسائل حل کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے