English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کا گیس کمپنیوں کو 417 ارب روپے ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکسان نے گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ کیس میں کمپنیوں کو 417 ارب دینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکسان کے جسٹس مشیر عالم نے گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کیس کا محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، فیصلے کے مطابق کمپنیز کو جی آئی ڈی سی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

عدالت نے مذکورہ کیس میں 70 کمپنیوں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کو 417 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ سابق حکومت نے گیس پائپ لائن منصوبوں کیلئے سیس کے نام پرٹیکس لاگو کیا تھا جو موجودہ وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے220 ارب معاف کر دیے تھے مگر اپوزیشن کی تنقید پرحکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے