سرینگر: دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا بھرمیں کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جبکہ دنیا بھرمیں مقیم کشمیری بھارت مخالف مظاہرے اورریلیاں بھی نکالیں گے۔
یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کی طرف سے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار ہے اور یوم سیاہ منانے کی کال حریت قیادت سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک نے دی۔
حریت قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر کشمیریوں کی مرضی کے خلاف قبضہ جما رکھا ہے اس لیے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔؎
دوسری جانب بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کو دبانے کے لیے مکمل ہڑتال اورغیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے۔

