English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میہڑ، جسمم اور جسقم کے 10 کارکنان قومی دھارے میں شامل

القمر

میہڑ (نمائندہ جسارت) جسمم اور جسقم کے 10 کارکنان پارٹی سے مستعفی، قومی دھارے میں شامل، پاکستان کے حق میں نعرے بازی۔ میہڑ میں جسمم ضلع جنرل سیکرٹری سجاد مگسی کی قیادت میں جسمم، جسقم سے وابستہ 9 کارکنان سجاد مگسی کی قیادت میں میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسمم، جسقم کی بنیادی ممبر شپ سے استعفا دے کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا، قومی دھارے میں شامل ہونے والوں میں ہرباز جوکھیو، ستار سوڈہر، مجرب تنیو، محمد حسین تنیو، سعید پتوجو، محمد عالم احسان تنیو، شمن سولنگی شامل ہیں۔ اس موقع پر قومی دھارے میں شامل کارکنان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پرست، انتہا پسند تنظیموں، پارٹیوں سے ہمارا کسی قسم کا تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں اپنے حقوق کے نام پر اکٹھا کیا، بعد میں مقاصد تبدیل ہوگئے ہمارے لیڈر خود بیرون ممالک میں عیاشیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اب جسمم، جسقم سے کوئی تعلق نہیں، ہم اب پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے اور اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جاگیں اور ملک دشمن رہنماؤں کی چالوں کو سمجھیں، اپنی تعلیم پر دھیان دیں اور پاکستان کی مضبوطی کے لیے جدوجہد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے