


دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی سرحدوں سے ملحق شامی علاقے جرابلس میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمالی شام میں جرابلس کے مرکزی علاقے میں شہری بلدیہ اور جرابلس اسپتال کے قریب حملہ آور نے موٹر سائیکل میں بم نصب کرکے حملہ کیا۔ حکام بے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اہل کاروں نے جائے وقوع کو سیل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیش کار وں کا اندازہ ہے حملے کے پیچھے عسکریت پسند کرد تنظیم وائی پی جی کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ علاقے میں ترک فوج کی جانب سے کرد تنظیم کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
