نیویارک ،برازیلیا،ماسکو ،کیپ ٹائون (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں2 کروڑ16لاکھ4 ہزار192 افراد متاثر اور7لاکھ8 ہزار739 اموات ریکارڈ ہوئیں جبکہ1 کروڑ43 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوئے۔ امریکا میں کورونا سے55 لاکھ29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں میں1101 اموات ہوئی ہیں۔ امریکامیں مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ72 ہزار606 ہوگئی ۔برازیل میں 33لاکھ 17ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں،جہاں مزید601 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ7ہزار سے زائد
ہوگئی ۔روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار 617 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جنوبی افریقا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 677 ہوگئی جبکہ 5لاکھ 83ہزار 653 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 31لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 63 لاکھ کے قریب ہے۔
کورونا ‘دنیا بھر میں اموات7 لاکھ سے متجاوز‘ 2کروڑکیسز
القمر
