اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 8 اموات ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 209 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 2 لاکھ 72 ہزار 804 مریض صحت یاب ہوگئے۔
اسلام آباد میں 15 ہزار 425، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 583، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 219 ہوگئی۔
اسی طرح صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 27 ہزار 60، پنجاب 95 ہزار 800، خیبر پختونخوا 35 ہزار 468 اور بلوچستان میں 12 ہزار 403 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 670 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 513 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 63 ہزار 752 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

