قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے فوجی صدر عبد الفتاح السیسی نے مسلح افواج کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی مہم جوئی کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سیسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہواجس میں سیکنڈ فیلڈ آرمی کمانڈر، مسلح افواج کی انجینئرنگ کور کے سربراہ اور مسلح افواج کے مالیاتی امور اتھارٹی کے چیئرمین کے سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیسی نے فوج کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مشکل ذم داری کو انجام دینے کے لیے خود کو ہمہ وقت تیار رکھے۔
مصری صدر کا مسلح افواج کوکسی بھی مہم جوئی کے لیے تیار رہنے کا حکم
القمر
