English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘حکومت نوازشریف کو اشتہاری قراردینےکیلیے عدالت جائے گی’

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو اشتہاری قراردینےاور وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی، سعودی عرب سے برادرانہ  اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا،اگر عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گئے تو بھی این آر او نہیں دیں گے،  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں، مریم نواز شہبازشریف کو پھنسا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، راولپنڈی میں تعلیم کے شعبے میں کئی نئے ادارے قائم کیے گئے،  شعبہ صحت میں ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں کو ترجیح دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے ان کے  ساتھ کچھ نہیں ہو سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے