English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: پاک فوج و رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں پاک فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے کراچی شہر کے مختلف حصے بری طرح متاثر ہوئے تاہم کراچی کے علاوہ کیرتھر کی پہاڑیوں پر بھی موسلا دھار بارش ہوئی، تیزبارشوں سے لتھ اور تھڈوڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی آگیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ لتھ ڈیم سے آنے والا سیلابی ریلا ناردرن بائی پاس سے جاٹکرایا، ملیر ندی میں بھی شدید طغیانی سے پانی کا بہاوَ قائدآباد کی طرف ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، آرمی کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پرمنتقل کررہی ہے جبکہ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو تیار کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچارہی ہیں جبکہ 3 ٹیمیں کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن سعدی ٹاوَن اور ملیر کینٹ کو بچانے کے لیے کام کررہی ہیں،آرمی انجینئرز نے ایم نائن ہائی وے کو بچانے کے لیے 200 میٹر طویل بند بھی بنالیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے