English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا، وزیر تعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں، مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، صوبائی حکام نے وڈیولنک پر اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود  اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھولیں لیکن وزارت صحت کی مشاورت کے بغیر تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ نا ممکن ہے جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا۔

وزیرتعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ کہ تعلیمی اداروں کو 20 فیصد کم  فیس وصول کرنے کا حکم دیا تھا، اگر کسی اسکول نے فیس پوری لی ہے تو سخت ایکشن لیں گے اور متاثرہ والدین رسید لائیں اسکول کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے