حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد ملحقہ آبادی کا انخلا شروع کردیا گیا۔
واپڈا حکام کے مطابق حب ڈیم میں 8 فٹ سے زائد کی سطح تک پانی آنے کے بعد حب ڈیم بھرگیا تاہم پانی کی سطح 339 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ ڈیم سے ملحقہ آبادی کا انخلا شروع کردیا گیا ہے۔
چیف انجینئر واپڈا نے کہا کہ حب ڈیم میں سطح آب 13 سال بعد 338 فٹ کا نشان عبور کرگئی ہے جس کے بعد آج کسی بھی وقت ڈیم کے اسپل وے سے اضافی پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے،پانی اسپل سے سے نکل کر حب ندی اور پھر بحیرہ عرب میں گرے گا۔
واپڈا حکام نے عام شہریوں کی ڈیم پر آمدورفت کو بند کردیا گیا جبکہ کراچی اور بلوچستان سے حب ڈیم پہنچنے والی سڑک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

