English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیسرے ٹی 20میچ میں اچھاہدف دے کر پریشر ڈال سکتے ہیں، یونس خان

مانچسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ یونس خان کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹی 20میچ میں ہم اچھاہدف دے کر مخالف ٹیم پر  پریشر ڈال سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ دومہینے ہوئے انگلینڈ میں کھلاڑیوں نے دن رات محنت کی،صبح وشام کرکٹ کے لیے سوچا اور پریکٹس کی، کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتاہے،بیٹسمین کے علاوہ بولرز کے ساتھ بھی کام کیا۔

یونس خان نے کہاکہ شان مسعودنے پہلے ٹیسٹ میں بہترین کھیلا  اور اظہر علی نےآخری ٹیسٹ میچ میں  اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا،دوسرے ٹی 20میچ میں 10سے 15رنز کم بنے،اگر کچھ رنز زیادہ ہوتے تونتیجہ مختلف ہوسکتاتھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ محمد رضوان کی کارکردگی دیکھ  کر بہت خوشی ہوئی،بہت عرصہ بعد انگلینڈ میں کسی وکٹ کیپر بیٹسمین کو اتنا اچھا کھیلتے دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے