ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ تعلیم سندھ نے ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی

کراچی: 15 ستمبر سے اسکولوں کو کھولنے کے لیئے محکمہ تعلیم نے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی۔

 ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق  محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت نے ایس او پیز تیار کر لیے ہیں،  جمعہ کو اسٹیرنگ کمیٹی ایس او پیز کو حتمی طور پر منظور کرے گی جس کے بعد ان ایس او پیز کو لاگو کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ سات ستمبر کو ہی حتمی طور پر اسکولوں کو کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود واضح کر چکے ہیں کہ 15 ستمبر سے اسکولز کھولنے سے قبل 7 ستمبر کو مشاورت کی جائے گی اور حتمی اعلان کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں