English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘پوری امت مسلمہ میں بھارتی رویےپرشدیدغم وغصہ پایاجاتاہے’

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ظلم کی انتہاکردی، پوری امت مسلمہ میں بھارتی رویےپرشدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلےتوعزاداری کےجلوسوں کونکلنےکی اجازت نہیں دی گئی بعدمیں ان جلوسوں کےشرکاء کوتشددکانشانہ بنایاگیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عیدکےموقع پرمقبوضہ کشمیرکی مساجدکوتالےلگوادیئےگئے،محرم الحرام میں ظلم وتشددکاوہ منظرپیش کیاگیاجس کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، پوری امت مسلمہ میں بھارتی رویےپرشدیدغم وغصہ پایاجاتاہے حیرت ہےمقبوضہ کشمیرمیں کوروناوباکےدوران بھی بھارتی مظالم جاری رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے