English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت بجلی کی قیمتوں کو واپس لے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی میں بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے کو واپس لے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پہلے ہی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں لیکن شائد کچھ لوگ کراچی کا مسئلہ اٹھا کر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم وفاق سے اپیل کرتے ہیں کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور امید کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ واپس لے کر عوام کو ریلیف دیا جائے جبکہ سیلاب سے متاثر چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی بھی مدد کی جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں، ماضی میں جو ہوا سو ہوا امید ہے کہ وزیراعظم ہر ضلع کے لیے مدد کا اعلان کریں گے اور وفاقی حکومت اگر سندھ کے کسانوں کی مدد کرسکے تو بہت ہی اچھا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم بارشوں کے بعد سے اب تک عوام کے درمیان ہیں، بارش کے دوران عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سوات اور دیگر علاقوں کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے