English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں کمسن بچوں کو قتل کر کے ماں نے خودکشی کرلی

جرمنی میں ایک ماں نے اپنے پانچ بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں کی نانی نے مقامی پولیس کو فون کر کے اطلاع دی کہ ان کی 27 سالہ بیٹی نے اپنے پانچ بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی ہے۔

مقامی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقع جرمنی کے مغربی شہر سولنجن میں پیش آیا۔ 27 سالہ خاتون چھ بچوں کی ماں ہے۔ خاتون نے پہلے اپنے پانچ بچوں کو گھر میں قتل کیا اور پھر باہر جاکر ٹرین کے آگے کُود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے جن بچوں کو قتل کیا ہے ان کی عمریں 1 سال سے لے کر 8 سال تک کی ہیں۔ جب کہ چھٹا بچہ 11 سال کا ہے جسے معمولی سی چوٹ بھی نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کو قتل کر کے خودکشی کیوں کی اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے