English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت کی جانب سے جراثیم کش اسپرے اوربارش متاثرین کو کھانا تقسیم

کراچی:الخدمت کر اچی کی جانب سے جاری اسپرے مہم کے سلسلے میں ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں بھی جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا گیا، علاقہ مکینوں نے اسپرے کے عمل کو سراہااورالخدمت سے اظہار تشکر کیا۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹرالخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ یوسف گوٹھ ،سرجانی اور قائد آباد میں یومیہ ہزاروں متاثرین بارش میں کھانا اور پانی تقسیم کیا جارہا ہے ،  الخدمت بارش سے متاثرہ علاقوں میں تاحال امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،یوسف گوٹھ ،سرجانی اور قائدآباد میں یومیہ ہزاروںافراد کو کھاناو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،جبکہ مختلف علاقوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ،تاکہ بارش کے بعد مکھیوں اور مچھروں سے پیدا ہونے والے امراض سے بچا جا سکے ۔

انہوں نےمزید کہا کہ متاثرین بارش کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھے جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے