English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی فوجیوں کا مذاق اڑانے پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی جنگ عظیم میں مرنے والے امریکی سپاہیوں کو شکست خوردہ کہنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ انہوں نے مبینہ ریمارکس 2018ء میں دورہ فرانس کے دوران دیے تھے،جس کا انکشاف اٹلانٹک میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیاتھا۔ ادھرصدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے حریف ملکی قیادت کے لیے نااہل تھے۔ انہوں نے مزید کہا اگر میگزین میں چھپنے والا آرٹیکل سچ ہے تو اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے خود سے منسوب متنازع گفتگو کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فوج اور مرنے والے ہیروز کے بارے میں منفی بیان دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس خبر کا ذریعہ وائٹ ہاؤس کے سابق چیف آف سٹاف جان کیلے ہیں،جو اپنے کام کا دباؤ برداشت کرنے سے قاصر تھے اور اس طرح کی افواہیں اڑایا کرتے تھے۔اس سے قبل وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فوکس نیوز کو بتایا تھا کہ وہ فرانس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ تھے اور انہوں نے صدر کو ایسے الفاظ کا استعمال کرتے نہیں سنا جیسا میگزین میں بیان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے