English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جذبہ ستمبر 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے: صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ دفاع پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ جذبہ ستمبر 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے، ہماری پالیسی اٹل اور واضح ہے، دفاع اور سلامتی پر ہرگز سمجھوتا نہیں کریں گے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان افواجِ پاکستان اور قوم کے جذبے و بہادری کی یاد دلاتا ہے، افواج پاکستان اور قوم نے 55 سال قبل آج کے دن دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے، اس دن ہماری افواج نے جراتمندی و پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آزمائش کے ان لمحات میں افواجِ پاکستان بہادری سے لڑیں، قوم کا ہر فرد اور ہر طبقہ عطن کا محافظ بن گیا تھا، آج کے دن پوری قوم شہدائے وطن کو سلام پیش کرتی ہے، قوم شہدائے عطن کے اہل خانہ کے جذبہ استقلال کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، شہدا اہل خانہ نے عطن کی حفاظت اور سلامتی کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانی دی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ جذبہ ستمبر 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے، ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے پاکستان کو ناقانل تسخیر بنا دیا ہے، دفاعی میدان میں ہم خود انحصاری کی منزل حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج سرحدوں کے ساتھ ملک کے اندرونی استحکام میں بھی کردار ادا کر رہی ہیں، ہم خطے میں امن اور سلامتی کے لیے بھی مثبت اور سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے، دشمن ہمارے اندرونی استحکام کو نقصان پنہچانے کی خفیہ سازشوں میں بھی ملوث ہے، ہماری پالیسی اٹل اور واضح ہے، دفاع اور سلامتی پر ہرگز سمجھوتا نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے