English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپور خاص، رہائشی علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا

القمر

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) 15 دن گزر جانے کے باوجود شہر کے دو حصوں کو ملانے والے ریلوے انڈر بائی پاس، پریس کلب کے اطراف اور رہائشی علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا، صحافیوں اورشہریوں کو آمد رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ضلعی اور بلدیہ کے افسران اپنے ایئر کنڈیشن دافتر تک محدود ہیں۔ 15 روز قبل اتوار 23 اگست کو ہونے والی بارش سے شہر کے دو حصوں کو ملانے والا ریلوے انڈر بائی پاس، پریس کلب کے اطراف اور شہر کے رہائشی علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا ہے اور لوگوں کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور صحافیوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے، ضلعی اور بلدیہ کے افسران بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے اپنے ایئر کنڈیشن دفاتر تک محدود ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ میرپور خاص کے نااہل ضلعی اور بلدیاتی افسران کو تبدیل کر کے اہل افسران کو تعینات کر کے ریلوے انڈر بائی پاس اور شہر سے بارش کا پانی نکالا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے