بدین (نمائندہ جسارت) رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کا یونین فتح شاہ کے مختلف دیہات کا دورہ کیا۔ گائوں اللہ ڈنو خاصخیلی میں سابقہ کونسل ابو طالب کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدین ضلع انتہائی نامساعد حالات میں عوام کے ساتھ رہے ہیں اور عوام کے ساتھ ہر غم دکھ میں ہمیشہ بروقت پہنچ کر عوام کی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ موجودہ حالات کے اندر بدین ضلع کو بارش کے دوران بڑی تباہی آئی ہے، ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، عوام کی ممکن مدد کے لیے پورے ضلع کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدین ضلع میں جب بھی کوئی بھی ناگہانی آفت آتی ہے تو ہم تمام مصروفیات ترک کر کے عوام کی خدمت کے لیے بروقت بدین پہنچتے ہیں ہمیں بدین ضلع کے عوام پر پہلے بھی بھرپور اعتماد تھا اور اب بھی بھرپور اعتماد ہے ہم ہمیشہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کی ہر ممکن مدد کے لیے خدمت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر لال بخش نوتکانی گوٹھ میں پہنچ کر بشیر احمد نوتکانی کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کی اور گائوں عبدالحمید جونیجو میں چیئرمین سلطان جونیجو کے ظہرانے میں شرکت کی۔
بدین، حسنین مرزا کا یونین فتح شاہ کے مختلف دیہات کا دورہ
القمر
