لندن: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) کی لندن میں پارٹی کی 7پراپرٹیز کے حصول کے لیے قانونی کارروائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وکلا نے ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق کی ہدایت پر مقدمہ دائر کیا، بانی متحدہ اور بھائی اقبال حسین سمیت ودیگر 5افراد کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے،کیس میں طارق میر، محمد انور،افتخار حسین،قاسم رضااور یورو پراپرٹی ڈیولپمنٹ بھی نامزد ہیں۔
لندن میں ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کی قیمت 10ملین پاؤنڈزسے زائد ہے،جن پراپرٹیز پر دعویٰ دائر کیا گیا ہے ان میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔
وکلا نے درخواست میں دعوی کیا ہےکہ ایم کیو ایم ان پراپر ٹیز کی قانونی طور پر حقدار ہے،برطانوی ٹرسٹ قوانین کے تحت ایم کیوایم ہی ان پراپرٹیز کے اصل مالک ہیں،ٹرسٹ کے تحت پراپرٹیز کی فروخت اور ان کے کرایہ وغیرہ کی رقم پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعاکی ہے۔

