ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ایک اور عمارت زمین بوس ہوگئی

کراچی: لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی.

تفصیلات کے مطابق لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب 2 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کردیں تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا.

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملبے تلے متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، متاثرہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کے لیے ہیوی مشنیری بھی طلب کرلی گئی ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں