انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے بحیرئہ روم میں تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع کرکے یورپی یونین کے دباؤ میں آنے کا تاثر زائل کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ حکومت نے باربروس خیرالدین پاشا سے موسوم جہاز کو کھدائی کے کام پر مامور کردیا ہے،جو 18 اکتوبر تک اپنا کام جاری رکھے گا۔یہ جہاز’تانوکس ون‘ اور’اپالو مون‘ نامی جہازوں کے ساتھ مل کر مشرقی بحیرہ روم کے کھلے سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام کرے گا۔دوسری جانب فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے تُرک زبان میں جاری اپنے پیغام میں انقرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بحیرئہ روم کے تنازع میں مذاکرات بحال کرے۔ واضح رہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان بحیرہ روم کے حوالے سے صورتحال کشیدہ ہے۔
بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے ترک سرگرمیاں جاری
القمر
