English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھرپارکر میں غربت سے تنگ آکر 7 بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

القمر

تھرپارکر (اے پی پی) ضلع تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گائوں جام خان لونڈ میں7 بچوں کی ماں حسینہ زوجہ خیر محمد لونڈ نے غربت اور بھوک سے تنگ آ کر گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ اس کے شوہر کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثر ہیں اور کئی بار امدادی راشن لینے کے لیے افسران کے پاس گیا مگر راشن نہیں ملا اور 3 دن سے کھانے کے لیے کچھ نہیں ملا‘ میں مزدوری کے لیے نکلا تو ان حالات میں کہیں بھی مزدوری نہیں ملی ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے