English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے ہاں بچی کی پیدائش

القمر

 لندن: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جیجی حدید کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

زین ملک نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کی بیٹی والد کی انگلی پکڑی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں گلوکار نے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر خوبصورت سی صحت مند بیٹی پیدا ہوئی ہے اور اپنی اس خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ میں اس وقت کتنا خوش ہوں۔

گلوکار زین ملک نے یہ بھی کہا کہ اس چھوٹے سے انسان کے لئے جو محبت کے جذبات میں محسوس کر رہا ہوں وہ میری سمجھ سے باہر ہیں۔ میں شکرگزار ہوں کہ اس سے واقف ہوں اور فخر کے ساتھ اسے میں اپنا کہتا ہوں اور شکریہ زندگی کا ہم اب ایک ساتھ زندگی گزاریں گے۔

دوسری جانب زین ملک کی اہلیہ امریکن فیشن ماڈل جیجی حدید نے بھی بیٹی کی پیدائش پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتی ہوں کیوں کہ اس نے ہماری دنیا مکمل طور پر بدل دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے