English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق،2 افراد زخمی

اسلام آباد:راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کمال دین میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے پر پیش آیا، واقعہ کے بعد  پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ابتداء تحقیقات کے مطابق رشتے کے تنازعہ اور لڑائی جھگڑے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا،مقتول خواتین کی شناخت کی جا رہی ہے، کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے کو طلب کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کی لیے ٹیمیں تشکیل دے کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین کا بے رحمانہ قتل ناقابل برداشت ہے، ملزم یا ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے