English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت خواتین کے لئے جہنم،ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاک

القمر

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث خواتین کا رہنا محال ہوگیا۔ چند روز کے دوران لڑکی سے زیادتی اور ہلاکت کے دوسرے واقعے نے بھارتی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات لگادیے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بلرام پور میں پیش آیا اور متاثرہ لڑکی اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 22سالہ لڑکی اپنے 2دوستوں کے بلانے پر ان کے پاس گئی تھی،جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی پر تشدد کے شواہد نہیں ملے۔ قبل ازیں اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں چند روز قبل 20سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاکر بالآخر دہلی کے اسپتال میں مرگئی تھی۔ اترپردیش میں اپوزیشن جماعتوں نے خواتین کے ساتھ تشدد اور زیادتی کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر پولیس نے کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا۔ راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی ہاتھرس واقعے میں ہلاک ہونے والی لڑکی کے خاندان سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ اہل کاروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ انہوں پیدل جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور دھکے دیے۔ بعدازاں ہتھک آمیز سلوک کرکے انہیں رہا کردیا گیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس 2018ء کے مقابلے میں زیادتی کے واقعات میں7فیصد اضافہ ہوا۔ 2019ء میں زیادتی کے 32ہزارسے زائد کیس درج کیے گئے۔ راجستھان میں سب سے زیادہ 5ہزار997، اترپردیش میں 3 ہزار65اور مدھیا پردیش میں 2ہزار485کیس درج ہوئے۔ سرکاری ادارے نیشنل کرائم ریکارڈ ز بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2019ء میں زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین میں 11فیصد انتہائی پسماندہ دلت طبقے سے تعلق رکھنے والی تھیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زیادتی کا کوئی واقعہ اگر میڈیا پر وائرل ہوجائے تو مظاہرے ہوتے ہیں اور سیاست دان اس پر پھرتیاں دکھاتے ہیں، ورنہ مودی سرکار کو ملک کے احوال سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
نئی دہلی: بھارت میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے‘ پولیس اہل کار اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو واپس دھکیل رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے