English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیٹف کی ایک اور شرط پوری‘گاڑیوں کے لین دین کو دستاویزی بنانیکا آغاز

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی، گاڑیوں کے لین دین کے کاروبار کو دستاویزی بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گاڑی کسے فروخت کی،بتاناپڑے گا، اس کے علاوہ 17فیصد سیلز ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال شدہ کاروں کی خریدوفروخت پر سیلز ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام گاڑیوں کا لین دین بینکوں کے ذریعے ہو گا اورکیش پر گاڑیاں بیچنا اور خریدنا غیر قانونی ہو گا۔ اگر نان فائلر گاڑی خریدے گا یا فروخت کرے گا تواسے 20فیصد سیلز ٹیکس دینا پڑے گا۔ مقصد یہ ہے کہ ملک میں بے نامی بسیں، ڈمپر اور ٹرکوں کا خاتمہ کیا جائے اور ان کے اصل مالکان تک پہنچا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے