English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رکن خیبرپختون خوا اسمبلی نگہت اورکزئی کی خود سوزی کی کوشش

القمر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی خاتون رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے خود سوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔خاتون ایم پی اے نگہت اورکزئی نے آئی جی خیبر پختون خوا کے دفتر کے باہر پیٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو جلانے کی کوشش کی جس پر پولیس اسٹاف نے انہیں روک دیا۔پولیس کی جانب سے خود سوزی سے روکے جانے کے بعد نگہت اورکزئی نے کہا کہ مسئلہ میری زمینوں کا ہے، گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان اور ان کے لوگ میری زمین پر قابض ہیں اور ہدایات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر شاہ فرمان قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کررہے ہیں، مجھے کچھ بھی ہوا تو گورنر شاہ فرمان اور آئی جی اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے