حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سوسائٹی فار ہیومن اوئرنس ڈویلپمنٹ ایند پاورمنٹ کی جانب سے صفائی مہم کے سلسلے میںحیدرآباد پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کولمین سٹرز‘ فادر ایم‘ پیٹرک آصف‘ بلاول ناغڑ ودیگر نے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دورسرا بڑا شہر ہے جس کو صاف ستھرا رکھنا بہت ضروری ہے ۔شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ شہریوں
کو بھی اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ صفائی کے ساتھ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ بھی بہت ضروری ہے ۔
