English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کے لیے ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

واضھ رہے کہ پابندی کا فیصلہ گزشتہ روز جامعہ فاروقیہ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا عادل خان کی شہادت کے بعد سامنے آیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے