محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔
میٹ آفس کے مطابق ہیٹ ویو 6 سے 8 دن تک شہر پر اثر انداز ہوسکتی ہے، دن میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گرڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیت ویو کے دوران کراچی میں شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہیو ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

