English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لسبیلہ ،روزمرہ خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

القمر

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) روز مرہ کی اشیاء آٹا، دال، گھی، چینی، پھل سبزیوں کی قیمتیں آسان سے باتیں کرنے لگیں،پرائس کنٹرول کمیٹی غائب عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ بلوچستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر حب میں جہاں روز مرہ کی اشیاء آٹا، چینی، گھی، دالیں، پھل، دودھ، گوشت تو عوام کی پہنچ سے دور جبکہ سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہر ریڑھی بان، دکان دار نے اپنی اپنی قیمتیں رکھی ہوئی ہیں اکثر و بیشتر ریڑھی بان و دکاندار کے پاس نرخ نامہ تک نہیں ہر مرچ 5 سے 10 روپے میں فروخت ہونے والی 240 تو کہیں 260 ٹماٹر،توری، بھنڈی 80 روپے فی کلو جبکہ 5 سے 10 روپے میں 2 سے 3 کلو ملنے والے آلو 50 روپے فی کلو اور تو اور 5 سے 10 روپے میں ملنے والا پیاز 80 سے 85 روپے فی کلو مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا قیمتیں سنتے ہی عوام کی چیخیں نکل گئیں ایک طرف بے روزگاری شرح تھم نہ سکی تو دوسری جانب مہنگائی کا جن بوتل سے بے قابو ہوکر باہر نکل آیا ہے عوام کو بے چینی سے بڑھتی مہنگائی کو حکومت و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قابو کرنے کا انتظار۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے