English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکارپور، محکمہ عشر و زکوات کے ملازمین کی احتجاجی ریلی

القمر

شکارپور (نمائندہ جسارت) محکمہ عشر و زکوات میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے گھنٹہ گھر چوک لکھیدر سے شکارپور پریس کلب پہنچے، جہاں سخت نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید جنسار علی شاہ، سید فیاض علی شاہ، اللہ بخش برڑو، عبدالحفیظ منگی، مشتاق شیخ و دیگر نے کہا کہ ہمیں محکمہ عشر و زکوات میں کام کرتے ہوئے پندرہ برس بیت چکے ہیں، باوجود اس کے ہمیں تاحال مستقل نہیں کیا جارہا، ایسی حالت میں ہمارے گھروں میں بے یقینی چھائی ہوئی ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی پی بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر عشر وزکوات سے مطالبہ کیا کہ ہمیں مستقل کرکے ہمارے تحفظات دور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے