ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘امریکا کو ایران پر اقتصادی پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا’

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران پر اقتصادی پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو کمزور کرنے کے لیے امریکی اقتصادی پابندیاں ایرانی عوام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ پابندیوں سے ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر لے گا تو یہ صرف امریکا کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی قوموں کو ادویات، سائنس و ٹیکنالوجی اور وسائل تک آسانی سے رسائی حاصل ہے جبکہ آج ایرانی قوم پابندیوں کو تحمل کر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں دشمنوں نے ہماری قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی پوری کوشش کی  ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ معاشی و اقتصادی پابندیوں کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں کیونکہ یہ صرف ہماری برآمدات سے خوفزدہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں