English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر میں1943 مظاہرین کو حراست میں لینے کا انکشاف

القمر

قاہرہ(اے پی پی) مصر میں 20 ستمبر سے ا ب تک 1943 مظاہرین کو حراست میں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری ماہر قوانین خالد علی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ پولیس نے 20 ستمبر سے اب تک مختلف مقامات سے 1943 مظاہرین کوگرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان جاری نہ کیے جانے کے باعث زیر حراست افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے وکلا نے ان افراد کے حوالے سے ان کے عزیزو اقارب اور انسانی حقوق کے اداروں سے آگاہی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ان افراد کے لیے 15 روزہ ریمانڈ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپین میں جلا وطن مصری حزب اختلاف کے لیڈر محمد علی کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کی اپیل پر 20 ستمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے