English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا ترقی پذیر ممالک کے سرمایہ کاری کے لیے فنڈز کا مطالبہ

القمر

اقوام متحدہ(اے پی پی)پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کو انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے تاکہ وہ کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات پر قابو پاکر ترقی کے عمل میں تیزی لاسکیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی مالی و اقتصادی امور کا جائزہ لینے والی کمیٹی کو بتایا کہ وبا کے باعث صدی کی بدترین کساد بازاری ہوئی اس وبا نے ایک صدی کی بدترین کساد بازاری پیدا کردی جس کی وجہ سے 10 کروڑسے زاید افراد انتہائی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے ، ایک دہائی کے ترقیاتی فوائد ضائع ہوجائیں گے، اورایجنڈا 2020ء کا حصول مزید مشکل ہوگا جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے، پاکستانی سفیر نے کہا کہ ان منفی عوامل کے نتیجے میں غربت ، سیاسی انتشار اور ماحولیاتی تباہی پھیلے گی۔ پاکستانی سفیرنے کہاکہ ہمیں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے لئے درکار بڑے اور طویل مدتی فنانس کو فعال طور پر متحرک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غریب ممالک میں انفرااسٹرکچر کی مناسب سرمایہ کاری عالمی معیشت کوبحال کرسکتی ہے اور غربت کو ختم ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے