حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہاکہ بھٹو خاندان کی تاریخ کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، بلاول زرداری پاکستان کا مستقبل ہیںوہ18اکتوبر کے جلسے میںموجودہ حکومت کیخلاف اہم اعلان کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سیکرٹری اطلاعات آفتا ب احمد خانزادہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول زرداری اور جمہوریت کا مستقبل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ
ملک میں جمہوری نظام کے لیے بھٹو خاندان کی قربانیاںدنیا جانتی ہے۔نثار کھوڑو نے کہاکہ موجودہ حکومت اداروں کو بدنام کرنے کے علاوہ عوام کو بھوک، بدحالی اور غربت میں مبتلا کررہی ہے جس کے خلاف سب سے پہلے آواز بلاول زرداری نے اٹھائی، بلاول پاکستان کا مستقبل ہے اور18اکتوبر کو جناح باغ کراچی میں جلسے میں اس حکومت کے خلاف اہم اعلان کریں گے۔سیمینار سے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بچانی،ارکان صوبائی اسمبلی سید اعجاز شاہ،کلثوم چانڈیو اورہیر سہو ودیگر بھی شریک تھے ۔
