English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پرملک میں مہنگائی میں اضافہ کرتی جارہی ہے- حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن کی کراچی شہر کی تباہ شدہ صورتحال اور روزبروز بڑھتے مسائل پر ”کراچی پریس کلب“کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت-

جماعت اسلامی 16 اکتوبرکو ریفرنڈم کے بعد بااختیاری شہری حکومت اور سندھ حکومت کے ایکٹ کو عوام کے سامنے لائیں گے۔

 دنیا بھر میں پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کو اہمیت دی جاتی ہے مگر المیہ یہ یے کہ ہمارے ملک میں میڈیا ورکرز کو بے روزگار کیا جارہاہے-

جماعت اسلامی پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ہےاور ہمیشہ مسائل کےحل کے لیے شانہ بشانہ ساتھ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نےکہا کے پی ٹی آئی کی الیکشن کیمپین میں میڈیا نے ہی اہم رول ادا کیا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی سب سے پہلے میڈیا ورکرز کو دیوار سے لگایا۔

جبکہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ ے الیکٹرک کو 3 بار فروخت کیا گیا اور کے الیکٹرک کی تمام لائبلٹیز قومی خزانے سے ادا کی جاتی ہے۔ آج پی ٹی آئی بھی کے الیکٹرک کو فروخت کرکے قومی خزانے پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔

 تبدیلی کا دعوی کرنے والوں نے کے الیکٹرک اورسوئی سدرن گیس کمپنی کا اب تک سیل ایگریمنٹ بھی نہیں بنایا۔  ماضی میں شاہد خاقان عباسی اور اب اسد عمر گیس کی فراہمی کے لیے کراچی آجاتے ہیں۔  تمام سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچایا۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا  کے الیکٹرک کے حوالے سے سپریم کورٹ کو بھی ایکشن لینا چاہئے۔ کے الیکٹرک کو فورا قومی تحویل میں لیا جائے اورکے الیکٹرک کے 51 فیصد شئیرز بلدیاتی حکومت۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کو دیے جائیں۔ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے-

کراچی کے تین کروڑ عوام مطالبہ کررہے کہ کراچی کے عوام کی از سر نو مردم شماری کی جائے۔  جعلی مردم شماری قبول نہیں کی جائے گی۔ کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے۔  کراچی کو با اختیار شہری حکومت دی جائے۔

کراچی کسی ایک زبان بولنے والے کا شہر نہیں بلکہ یہ مختلف زبان بولنے والوں کا  خوبصورت گلدستہ ہے۔  جتنے بھی ادارے سندھ حکومت کے پاس ہیں وہ شہری حکومت کے ماتحت ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی صرف پوائنٹ اسکورنگ اور عوام کو آپس میں سندھی مہاجر کے نام پر لڑاتے ہیں۔  پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ماضی میں اتحادی حکومت قائم تھی اس وقت کیوں کراچی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

جبکہ ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم کے لیے ن لیگ کے ساتھ مل کر 20 سال کے لیے بڑھائی۔  عمران خان نے کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت تک کے لیے اضافہ کردیا۔

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی  پی ٹی آئی جزائر کی تعمیر و ترقی کی بات کررہی ہے پہلے حکومت یہ بتائے کہ وفاق کے ذمے جو کام ہے وہ کون پورا کریگا۔ پورے پاکستان کے عوام بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کراچی پریس کلب مدعو کرنے پر صدر امتیاز فاران اور سکریٹری ارمان صابر کا شکریہ ادا کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے