English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 6 فوجی شہید

شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن  سمیت 6فوجی  شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے رزمک کےقریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

حملے میں24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے