English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

کراچی: ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن بھی کورونا وائرس   کی وباکا شکار ہوگئے، غلام نبی میمن رپورٹ مثبت آنے پرقرنطینہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غلام نبی میمن نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹس مثبت آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی 14 دن کے لیے آئیسولیشن میں رہیں گے۔

پولیس حکام کامزید کہنا تھا کہ انکی غیر موجودگی میں ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کے فرائض انجام دینگے۔

خیال رہے کہ ملک میں کروناوائرس سے متاثر افراد کی تعداد تین لاکھ 27ہزار 63ہے، جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار سات سو27ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے