English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی شام پر 2 بیلسٹک میزائل حملے‘5 افراد جاں بحق

جرابلس (شام): بیلسٹک میزائل کا نشانہ بننے والی تیل تنصیب میں کھڑے آئل ٹینکر جل کر تباہ ہوچکے ہیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی شام میں ’’فرات کی ڈھال‘‘ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے پاک کیے گئے علاقے جرابلس پر 2 بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترک شہر غازی اینتپ کی تحصیل قارا قامش کے مخالف سمت واقع علاقے پر ہونے والی کارروائی میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کے بعد ڈیزل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے