English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حالات کی خرابی کی وجہ بے حس حکمران ہیں‘خورشید شاہ

القمر

سکھر (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے حسی کے باعث ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں، حکومت عوام کو تحفظ دینے کے بجائے اپوزیشن کو فتح کرنے میں مصروف ہے، حالات کے ذمے دار سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہیں، یہ حکمران ایسا کوئی قدم اٹھانا ہی نہیں چاہتے کہ ہم ایک جگہ جمع ہوکر ملک وقوم کی بہتری اور ملکی ترقی کی بات کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ اپوزیشن درست سمت میں کام کر رہی ہے۔ خورشید شاہ نے فرانس میں گستا خانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے