English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے جاں بحق طبی کارکن کیلیے 5 لاکھ ریال مختص

سعودی کابینہ نے وبا میں ڈیوٹی دینے والے طبی عملے کی کورونا سے موت پر امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت ہونے والے آن لائن کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق وبا کے دوران فرائض کی انجام دہی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کو فی کس 5لاکھ ریال امدادی رقم دی جائے گی۔

یہ فیصلہ سعودی اور غیرملکی دونوں صحت کارکنوں پر لاگو ہوگا۔

فیصلے پرعملدرآمد 2 مارچ 2020 میں کورونا وائر س کےسامنے آنے والے پہلے کیس سے ہوگا۔ اس فیصلے میں سعود ی غیر سعودی، عسکری اورغیرعسکری تمام صحت کارکن شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے