ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: فیصل جاوید پارلیمانی گروپ برائے پاک فرانس دوستی سے مستعفیٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اسلام مخالف اقدامات پر پارلیمانی گروپ برائے پاک فرانس دوستی سے احتجاجااستعفیٰ دے دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نےکہا کہ فرانسیسی صدر کے اقدامات سے اسلاموفوبیا کو تقویت ملے گی،اسلام مخالف بیانات اور مقدس ہستیوں کی توہین انسانیت کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کرے گی اور شدت پسند خیالات کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس پر پابندی عائد ہونی چاہیے،  فرانسیسی صدر کے اقدامات انسانیت کو نازی نظریے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان  مسلم ممالک میں اس کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، اور تمام ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں