برطانیہ کے شہر انگلینڈ میں ایک مرتبہ پھر ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث انگلینڈ میں جمعرات سے سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
برطانیہ میں رواں ہفتے کورونا وائرس کے باعث 326 افراد موت کے منہ میں چلت گئے۔ اموات کی تعداد پچھلے ہفتے سے زیادہ ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ غیر ضروری دکانیں، بار اور ریسٹورنٹس جمعرات سے دسمبر تک بند رہیں گے۔ گھروں میں پارٹیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور سفر پر بھی پابندیاں ہوں گی۔
بورس جانسن نے مزید کہا کہ اسکول اور کالج ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے جب کہ فرلو اسکییم بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عائد کی جانے والی پابندیاں کے باعث کورونا وائرس سے نمٹا جاسکتا ہے۔

