تیونس سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے دیرینہ اور اصولی موقف ترک کرکے عرب لیگ اپنا مقصد وجود کھو چکی ہے۔ بعض عرب ممالک کے حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مہم شروع کی ہے مگر ان ملکوں کے عوام نے اپنے حکمرانوں کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے انٹرویو میں المرزوقی کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کے رکن ممالک نے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی نفی کرکے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فلسطینیوں کو توقع نہیں تھی کہ عرب ممالک فلسطین جیسے انتہائی حساس اور اہم ترین مسئلے کو فراموش کریں گے۔
عرب لیگ اپنا مقصد کھو چکی‘ فلسطینیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی‘ سابق تیونسی صدر
القمر
